گریس ویلی کی پسماندگی کے خاتمہ کے لیے پھلوائی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی تعمیر کا جلد کام شروع کرینگے،پیر مظہر شاہ

پیر 19 فروری 2024 17:22

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2024ء) ممبرآزادجموں وکشمیرقانون سازاسمبلی وچیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن مولانا پیر محمد مظہرسعید شاہ نے کہا ہے کہ گریس ویلی کی پسماندگی کے خاتمہ کے لیے پھلوائی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی تعمیر کا جلد کام شروع کرینگے۔مستحقین کوزکواۃ بذریعہ،،ایس پیسہ،،فراہم کرینگے۔ ایس پیسہ کے ذریعے زکواۃ کے صارفین تک شفافیت سے رقم پہنچے گی۔

اہلیان گریس کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر کا تحفہ دینگے۔سرگن سمیت دیگر پسماندہ مقامات کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز کی ادائیگی کے لیے ڈیوائسز مہیاکریں گے۔وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق پسماندہ علاقوں کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔گزشتہ روز چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن مولانا پیر محمد مظہرسعید شاہ نے کہا کہ گریس ویلی میں ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کی بنیادی سہولت صحت کے لیے آمدہ بجٹ میں بڑا تحفہ دینگے۔

(جاری ہے)

گریس ویلی کے عوام کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ جلد پھلوائی کا میگاپراجیکٹ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی تعمیر کا کام شروع کرینگے۔پھلوائی پراجیکٹ درجنوں کلو میٹر پر محیط دو یونین کونسلز کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو روشن کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سے منظوری کے بعد BHUگریس کے لیے درخواست ان پراسیس تھی. بیسک ہیلتھ یونٹ گریس کے عوام کے لیے تحفہ دینگے۔

انہوں نے کہاکہ پھلوائی ہائیڈل پاورپراجیکٹ کی تعمیر کے اسباب جلد عوام کے سامنے رکھیں گئے۔انہوں نے کہا کہ نیلم ویلی میں زکوٰۃ کے سسٹم کو شفاف بنانے کے لیے ایس کام سروس(ایس پیسہ)کے زریعے رقم کی فراہمی یقینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم نیلم کے تینوں ایم ایل ایز عوامی خدمت میں مشغول ہیں۔انشاء اللہ جلد نیلم کی محرومیوں کا ازالہ ممکن بناہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جاریہ منصوبہ جات کی مانیٹرنگ تیز کریں گے تاکہ مقررہ مدت میں منصوبے مکمل ہوں۔\378

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں