آزاد کشمیرالیکشن کمیشن ضمنی بلدیاتی انتخابی شیڈول کا اعلان

بدھ 22 مئی 2024 22:00

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نےضمنی بلدیاتی انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن آزادکشمیر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق حسب تحریک سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی میونسپل کمیٹی چکسواری تحصیل اسلام گڑھ، ضلع میرپور سے مسٹر محمد سفیان ایو ب منتخب ممبربرائے مخصوص نشست (ورکر)کے استعفیٰ کی بنا پر خالی ہونے والی نشست پر ضمنی بلدیاتی انتخاب کے انعقاد کے لئے اسسٹنٹ الیکشن کمشنر میرپور عثمان منیر چوہدری کو بطور ریٹرننگ آفیسر، معاون دفتر اسسٹنٹ الیکشن کمشنر میرپور راجہ جاوید اختر کو بطور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرجبکہ ڈپٹی الیکشن کمشنرانتخابات ارشد محمود کو بطور اپیلیٹ اتھارٹی تعینات کرتے ہوئے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی 24مئی 2024تا 25مئی2024 دن03:00بجے تک داخل کروائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 27مئی 2024کو ہوگی،ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے اہل امیدواران کی فہرست 27مئی 2024(جانچ پڑتال کے فوری بعد) شائع کی جائے گی،کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل کے پاس 29مئی 2024دن02:00بجے تک اپیل ہا دائر کی جا سکتی ہیں، اپیلوں کی سماعت اور ان پر فیصلہ جات30مئی 2024کو ہوں گے،بطور امیدوار الیکشن سے دستبرداری کی آخری تاریخ31مئی 2024دن02:00بجے تک مقرر ہے اور اُسی روزدن02:00بجے کے بعد الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔پولنگ 03جون 2024ء کو صبح 10:00بجے سے دن12:00بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں