ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ریڑہ کی مین نالی کی کٹائی اور حفاظتی دیوار تعمیر نہ ہونے سے پانی کے بہنے سے 40گھروں کے منہدم ہونے کا خطرہ

جمعہ 24 اپریل 2015 17:17

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ریڑہ کی مین نالی کی کٹائی اور حفاظتی دیوار تعمیر نہ ہونے سے پانی کے بہنے کی وجہ سے چالیس گھروں کو شدید خطرہ ہے جو کسی بھی بالش میں منہدم ہو جائیں گے جس کے باعث نہ صرف لاکھوں روپے کا نقصان ہو گا بلکہ انسانی جانوں کے ضیائع ہونے کا بھی خدشہ ہے ان خیالات کا اظہار عوام علاقہ کے ایک وفد جس میں جمال دین، محمد رفیق،عبدالرشید،چوہدری محمد اسلم،فرہاد حسین، نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے بنائی گئی پانی کی بنائی گئی مین نالی میں بیک فیلنگ نہ ہونے کی وجہ سے اور نالی کے اوپر لنٹر چھت نہ پڑنے کی وجہ سے بچے سکولوں میں جاتے آتے ہوئے اس نالی میں ڈوب جانے کا بھی خطرہ ہے حکومت آزاد کشمیر اور ہائیڈرو پراجیکٹ کے زمہ داران ایک ہفتہ کے اندر اس پر کام شروع کریں ورنہ عوام علاقہ سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے اس کے ساتھ نالی کے دونوں سائیڈوں پر بھی خالی جگہوں کو بھی بھرائی کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں