سردارعتیق احمد کا 25 مئی کو کوہالہ سے مظفرآباد ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ ریلی کے انعقاد کا اعلان

ہفتہ 18 مئی 2024 20:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدرو سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے 25مئی بروز ہفتہ کوہالہ سے مظفرآباد کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ مظفرآباد ڈویژ ن کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے شرکت کی اپیل۔گزشتہ روز صدرمسلم کانفرنس نے مظفراباد میں مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے سینئر عہدیداران چیف آرگنائزر راجہ ثاقب مجید،مسلم کانفرنس ضلع نیلم کی صدر شمیم علی ملک،سجاد انور عباسی،شیخ مقصود احمد،تصور موصوی کے ہمراہ میڈیا سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس ایک سوچ،فکر،تحریک اور تحریک پاکستان ہے جو درحقیقت تحریق تکمیل پاکستان ہے اور مجاہد اول سردار محمدعبدالقیوم خان کا دیا ہوا معروف نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان ہماری پہچان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چند دنوں میں یہاں کچھ واقعات ایسے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے بہت افسوس ہوتا ہے بہت دل دکھتا ہے اور جس کی وجہ سے ہمیں دنیا بھر میں شرمندگی اور ندامت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہ بات دنیا جہان کو معلوم ہے کہ پاکستانی پرچم لہرانے کے لیے ریاست جموں و کشمیر کے اندر کشمیری وہ واحد قوم ہے جس سے اس برچم کو بلند کرنے کے لیے کئی لاکھ جانوں کی قربانیاں دی ہیں آج ہندوستان کی 10 لاکھ فوج مقبوضہ جموں کشمیر میں صرف پاکستان کا اور پاکستان سے محبت کا اور پاکستان کی تکمیل کا راستہ روکنے کے لیے کھڑی ہے ایسے حالات میں آزاد کشمیر میں کچھ عناصر نے ایسی حرکتیں کی ہیں جس سے بہت افسوس ہوتا ہے بہت دل دکھتا ہے۔

مسلم کانفرنس کی اپنی ایک ذمہ داری ہے۔اس لیے کہ ہم ایک نظریے کے خالق ہیں ایک تحریک کی خالق ہے ایک تحریک وارث ہیں۔آزادکشمیر کے اندر جو واقعات ہوئے بہت افسوسناک ہیں قابل مذمت ہیں۔پاکستانی پرچم ہمیں دل و جان سے عزیز ہے پاکستانی پرچم جو ہے وہ غیرت وہمیت کی علامت ہے پاکستانی پرچم جو ہے وہ ایک ملک کاپرچم نہیں ہے بلکہ دنیا بھر میں موجود ایک خاص قسم کی سوچ اور فکر کا پرچم ہے۔

پاکستانی پرچم جو ہے اس کی بنیادوں میں سینکڑوں نہیں ہزاروں نہیں لاکھوں کشمیری ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزت تارو جان اور خون اورلاشیں دفن ہیں اس پرچم کو سربلند رکھنے کے لیے مقبوضہ کشمیر کے جان بازو نے بے پناہ قربانی دی اسی پرچم کو بلند رکھنے کے لیے آزادکشمیروہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں لوگوں نے نیلہ پٹ سے چلنے والی تحریک نتیجہ ہے ہیں مجاہداول کی قیادت میں چلنے والی تحریک میں لوگوں نے لا تعداد قربانیاں دی ہیں۔

آج صورتحال ایسی ہے کہ ایک بار پوری قوت کے ساتھ اس پرچم کو سر بلند کرنے کا موقع آگیا ہے۔میری آزادکشمیرکے سارے لوگوں سے اپیل ہے کہ جس کے پاس موٹر سائیکل ہے گاڑی ہے جیپ ہے کار ہے بس ہے ٹرک ہے مکان ہے دوکان ہے جہاں بھی ہے پاکستان کے پرچم سربلند سر بلند کریں اور جتنا نمایاں ہو سکتا ہے اس کو نمایاں کرے۔ہم ایک ہفتے کے اندر اندر مظفراباد میں کوہالہ سے مظفراباد ایک عظیم الشان کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کا اہتمام کرنے جا رہے ہیں میں مظفرآباد ڈویژن کے لوگوں سے خاص طور پراپیل کر رہا ہوں کہ اس ریلی میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

پہلی ریلی مظفرآباد ڈویژن میں ہوگی اس کے بعد پونچھ اور پھر میرپور کے بعد تاؤبٹ سے بھمبر تک کشمیر بنے گا پاکستان اور مسلح افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرینگے۔ چندعناصر کی وجہ سے ایسی غلط فہمی پیدا نہیں ہونی چاہیے جوتحریک آزادی کومتاثرکرے۔25 تاریخ کو ہم انشائاللہ انشائاللہ صبح 10 بجے کوہالہ سے نکلیں گے اور مظفرآبادشہر میں ریلی کااختتا م ہوگا۔ کشمیر بنے گاپاکستان ریلی میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ اس ریلی میں شرکت کریں۔مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر سمیت دیگرکارکنان اپنی تیاریاں شروع کریں۔پاکستان کا پرچم بلند سے بلند تر کریں کشممیر بنے گا پاکستان پاکستان پائندہ بادپاک فوج زندہ باد۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں