کشمیر سے مسلمانوں کے صفائے کا نریندر مودی کا ایجنڈا ناکام بنانے کیلئے حکومت جامع پالیسی ، حکمت عملی اختیار کرے، لیاقت بلوچ
پیر 15 جون 2015 17:09
باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ روہنگیا کی طرح کشمیر سے مسلمانوں کا صفایا کرنے کا نریندر مودی کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیے حکومت پاکستان جامع پالیسی اور واضح حکمت عملی اختیار کرے ۔ کشمیریوں نے پانچ لاکھ شہداء پیش کیے ہیں وہ کسی سودے بازی کو قبول نہیں کریں گے ، کشمیری پر عزم ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل تسلیم نہیں کریں گے ، کشمیری حق خود ارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں عالمی برادری اپنے وعدے کے مطابق ان کو حق دلائے ، نریندر مودی اور اس کے وزراء نے اشتعال انگیز بیانات دے کر بھارتی سرکار کو بے نقاب کردیا، حکومت پاکستان فوری طو رپر وزیر خارجہ کا تقرر کرے تاکہ پاکستان کے خلاف بھارت کے پروپیگنڈے کا توڑ کیا جا سکے ، پاک چین اقتصادی راہداری بھارت سمیت دیگر ممالک کو کانٹے کی طرح کھٹک رہی ہے ، یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر کے دشمن اپنا ایجنڈا پورا کرنا چاہتا ہے ، پاک افغان تعلقات میں بہتری بھی بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی ، پاکستانی قوم اور جماعت اسلامی منزل کے حصول تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی۔
(جاری ہے)
اس خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔
جنرل پرویز مشرف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہ مسئلہ طوالت اختیار کر گیا اور موجودہ حکومت بھی اسی پالیسی پر گامزن ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ قومی پالیسی کا احیاء کیا جائے حق خود ارادیت پر دو ٹوک موقف اختیار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے وجود کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بہت ہی حساس اور اہمیت کے خطے ہیں یہاں پر عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق فراہم کیے جائیں تا کہ وہ اپنے حقوق کے ساتھ اپنی آزادی کے لیے بھی لائحہ عمل مرتب کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی اور اقتصادی راہداری سے خطے میں معاشی استحکام آئے گا جو بھارت کو کھٹک رہا ہے اور وہ اس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ۔ بھارت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بد نام کر رہا ہے اور اس کے توڑ کے لیے جارحانہ خارجہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے مگر المیہ یہ ہے کہ ہمارے پاس وزیر خارجہ ہی نہیں ہے ۔ حکومت فوری طور پر وزیر خارجہ کی تعیناتی عمل میں لائے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان کی آڑ میں چند سیکولر اور مذہب بیزار لوگ جہاد کو بد نام کر رہے ہیں مساجد و مدارس کو ہدف بنا رہے ہیں ۔ حالات نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے گھناؤنے کھیل کے پیچھے امریکہ اور بھارت گٹھ جوڑہے ۔ وہ چین کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے پاکستان کو سزا دینا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم مل کر یک آواز ہو جائے اس موقع پر عبدالرشید ترابی امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیریوں نے آزادی کے لیے پانچ لاکھ شہداء پیش کیے ہیں وہ کوئی سودے بازی قبول نہیں کریں گے ، وہ اپنی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے صف بندی کی ضرورت ہے اور بیس کیمپ کے کردار کی بحالی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہاں عوام کو مسائل میں الجھا کر ان کو مسئلہ کشمیر سے لا تعلق کر دیا ہے کفر سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد کرنے والے یہاں منافقت ، ظلم اور کرپشن کے خاتمے کے بعد کیسے مطمئن ہو سکتے ہیں ۔جماعت اسلامی آزاد خطے سے ظلم اور نا انصافی کے خلاف جہاد جاری رکھے گی جب تک عوامی مسائل حل نہیں ہو جاتے جماعت اسلامی ان کے شانہ بشانہ ہے ۔غلام محمد صفی نے کہا کہ کشمیری پر عزم ہیں جب تک ایک بھی بھارتی فوجی کشمیر میں موجود ہے ہمارا جہاد اور آزادی کی تحریک جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام نے نریندر مودی کے ایجنڈ ے کو ناکام بنا دیا ہے اور یہاں سے بھر پور یکجہتی کی ضرورت ہے ۔مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
25 مئی کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
گرڈ سٹیشن بھروڑہ چھتر کلاس کے متاثرین کا احتجاج
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر ..
ہنگامی بنیادوں پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے،سیکرٹری صحت عامہ آزادکشمیر کی ہدایت
جلال آباد کے پوش ایریا میں حجاموں نے عوام کے بابوں کے ساتھ ساتھ ان کی جیبیں بھی صاف کرنا شروع کر دیں
دارالحکومت مظفرآباد میں ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے مختلف روٹس پرٹرانسپورٹروں نے عوام کو لوٹنا شروع ..
13 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے100 رکنی وفدنے آزادکشمیر کا دورہ کیا
آزادکشمیر میں رینجرز پر پتھرائو اور تشدد کی ان دیکھی ویڈیوز سامنے آگئیں
iوزیراعظم آزادکشمیر کیخلاف توہین عدالت درخواست منظور
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل مظفرگڑھ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کا اچانک دورہ
سردارعتیق احمد کا 25 مئی کو کوہالہ سے مظفرآباد ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ ریلی کے انعقاد کا اعلان
مودی اپنے گھر کی خیر منائیں مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم سے تحریک آزادی میں مزید تیزی آئے گی، فیصل ..
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کرکٹر اعظم خان کی ڈالرز سے پسینہ صاف کرتے ویڈیو وائرل
-
آسٹریلیا نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا،اسمتھ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام
-
نیشنل اسپیس ایجنسی سپارکو نے ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا
-
بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر
-
اسحق ڈارکی بطورڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری
-
بجلی تقسیم کارکمپنیوں میں نئے بورڈز آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیلئے سمری کابینہ کو ارسال
-
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر کی سیہون میں حضرت لال شہبازقلندرؒکی مزارپرحاضری
-
عدالت میں چوہدری پرویزالہی کے مقدمات کی درخواست پرآئی جی پنجاب نے کیسزکی تفصیلات فراہم کردیں
-
پنجاب میں مکئی کی سالانہ پیداوار10 گنا اضافے کے ساتھ9ملین ٹن سے بھی تجاوز کر گئی
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 7.83 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
پی بی سی سی بلائنڈ کرکٹ ٹی ٹونٹی سپرلیگ کے لئے 56 کھلاڑی شارٹ لسٹ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قزاخستان کے صدرجومارت توکایف سے ملاقات، آستانہ میں جولائی میں ہونے والے سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لئے مکمل حمایت کا اعادہ کیا