آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی سطح کی سنوکر چیمپئن شپ کا مظفرآباد میں آغاز ہو گیا

محکمہ سپورٹس آزاد کشمیر بے خبر،افتتاحی تقریب میں بھی محکمہ سپورٹس آزاد کشمیر کا کوئی آفیسر شریک نہ ہوسکا

پیر 4 دسمبر 2023 14:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی سطح کی سنوکر چیمپئن شپ کا مظفرآباد میں آغاز ہو گیا،ریڈ اینڈ وائٹ سنوکر کلب مظفرآباد کے زیر اہتمام ہونے والی اس 35 ویں خیبر پختونخواہ سنوکر چیمپئن شپ ریڈ اینڈ وائٹ سنوکر کلب مدینہ مارکیٹ میں شروع ہو گئی لیکن محکمہ سپورٹس آزاد کشمیر بے خبر،افتتاحی تقریب میں بھی محکمہ سپورٹس آزاد کشمیر کا کوئی آفیسر شریک نہ ہوسکا۔

آزادکشمیر اور خیبر پختونخواہ کے 64 کھلاڑی مد مقابل قومی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے کھلاڑی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں ٹورنامنٹ میں پہلے 8 نمبرز پر آنیوالے کھلاڑی کراچی میں ہونیوالی قومی سنوکر چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے اہل ہوں گے،جبکہ محکمہ سپورٹس آزاد کشمیر نے نا اہلی کی پالیسی اپناتے ہوئے اس قومی معیار کی ہونے والی سنوکر چیمپئن شپ کی سرپرستی سے معذرت کر لی، میئر بلدیہ سکندر گیلانی، صدر کے پی کے ایسوسی ایشن ذوالفقار بٹ، جنرل سیکرٹری محمد فیصل، پشاور سنوکر ایسوسی ایشن کیصدر الاولدین، صدر مظفرآباد سنوکر ایسوسی ایشن شیخ نذیر احمد، ٹیم ریڈ اینڈ وائٹ شیخ عبدالروف، شیخ واصف نے فیتہ کاٹ کر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا کھلاڑیوں کے مابین دلچسپ مقابلے 3 سے 8 دسمبر تک جاری رہیں گے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر میونسپل کارپوریشن سکندر گیلانی نے کہا کہ اہلیان مظفرآباد اس چیمپئن شپ میں بھرپور تعاون کریں گے ریڈ اینڈ وائٹ سنوکر کلب نے پہلی مرتبہ مظفرآباد میں اس لیول کی چیمپئن شپ کروائی ہے معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد کروانے پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں حکومت کو ایسی سرگرمیوں کی بھرپور مدد کرنی چاہیئے صدر کے پی کے ایسوسی ایشن ذوالفقار بٹ، جنرل سیکرٹری محمد فیصل، پشاور سنوکر ایسوسی ایشن کیصدر الاولدین، صدر مظفرآباد سنوکر ایسوسی ایشن شیخ نذیر احمد نے بھی تقریب سے خطاب کیا،کے پی سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں مظفرآباد میں پہلی قومی سطح کی چیمپئین شپ کروا کے بہت اچھا لگا،ریڈ اینڈ وائٹ سنوکر کلب نے انٹرنیشنل لیول کا ماحول میسر کیا جس میں انکی بڑی کاوش ہے۔

(جاری ہے)

مظفرآباد میں سنوکر کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن یہاں کوئی حکومتی سرپرستی موجود نہیں،انکا کہنا تھا کہ قومی سطح پر ہونے والی اس چیمپئن شپ میں محکمہ سپورٹس آزاد کشمیر کا کوئی آفیسر شریک نہیں نا ہی انہوں نے اس چیمپئن شپ کی کوئی سرپرستی کی ہے۔یہاں محکمہ صرف تنخواہیں لینے کیلئے بنائے جاتے ہیں۔جبکہ پاکستان بھر سے آئے کھلاڑیوں نے نے مظفرآباد میں ہونیوالی اس چیمپئن شپ کو انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے یہاں پر ریڈ اینڈ وائٹ سنوکر کلب کی منیجمنٹ ٹیم کو بہترین سہولیات اور کھیل کیلئے بین الاقوامی معیار دینے پر بے حد سراہا۔

پہلے روز ہونیوالے مقابلوں میں دفاعی چیمپئن شرجیل احمد نے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے شاہد گنڈا پور کو ہرا کر پہلا میچ جیت لیا مظفرآباد کے تاشفین آفریدی نے ہزارہ کے اویس احمد کو ہرایا مظفرآباد کے حارث عباسی کو قومی کھلاڑی فواد نے جبکہ میرپور کے ریحان نے نادر خان کو شکست دی-

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں