محکمہ سپورٹس یوتھ وکلچر ضلع باغ کے زیر اہتمام کشمیر گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابل جاری

پیر 1 جون 2015 13:39

محکمہ سپورٹس یوتھ وکلچر ضلع باغ کے زیر اہتمام کشمیر گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابل جاری

باغ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء ) محکمہ سپورٹس یوتھ وکلچر ضلع باغ کے زیر اہتمام کشمیر گیمز2015کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات جاری مورخہ 21مئی کو فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں الفتح فٹ بال کلب اور ینگ الفتح فٹ کلب کے مابین میچ کھیلا گیا جو کہ الفتح کلب نے 0کے مقابلے میں 6گول سے جیت لیا مورخہ 22مئی کو آزاد فٹ کلب اور ایورگرین فٹ کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا جوایورگرین فٹ کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا بیڈ منٹن ٹورنامنٹ فائنل کے مرحلے میں داخل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل اظہر گردیزی اور حسن کی ٹیم نے جان اختر اور عرفان شاہ کی ٹیم کو شکت دی اور بیڈ منٹن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جب کے دوسرے سیمی فائنل میں اظہر خواجہ اور آفتاب گردیزی کی ٹیم نے احسن خان کی ڈبلز بیڈمنٹن ٹیم کو شکت دی مورخہ 22مئی کو ہائی سکول سری آویڑہ میں والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا فتتاحی میچ کے ممان خصوصی اشفاق احمد سلہریا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ضلع باغ تھے والی بال کا افتتاحی میچ شائنگ سٹاروالی بال کلب ہولڑ اور فائیٹر والی بال کلب اندروٹ کے مابین کھیلا گیا جو کہ فائیٹر والی بال کلب نے 2-0سے جیت لیا دوسرا میچ زاہد شہید والی کلب سری اویڑ ہ اور شفیق شہید بیر پانی کے درمیان کھیلا گیا جو کہ زاہد شہید نے 2-0سے جیت لیا ٹورنامنٹ کے دوسرے دن دو میچ کھیلے جائیں گے جو شھدا کلب ریڑہ بن اور لطیف شہید کلب دھیرکوٹ جب کے دوسرا میچ شھدا کلب سدھن گلی اور رنگلہ سپورٹس کلب دھیرکوٹ کے مابین کھیلا جائے گا ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں