مظفرگڑھ، مقامی شوگر مل نے سستی چینی کے سٹال لگا دیئے

منگل 25 اگست 2020 16:07

مظفرگڑھ، مقامی شوگر مل نے سستی چینی کے سٹال لگا دیئے
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2020ء) مقامی شوگر مل نے شہریوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے سستی چینی کے سٹال لگا دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے سنانواں میں مقامی شوگر ملز شیخو شوگر مل اور فاطمہ شوگر مل کی جانب سے سستی چینی کے سٹال لگادیے گئے ہیں جہاں چینی ستر روپے فی کلو دستیاب ہے، ہر شہری 70 روپے کلو کے حساب سے 5 کلو تک چینی خرید سکتا ہے، شہریوں کی بڑی تعداد چینی خریدنے کے لئے سٹال پر موجود رہی۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں