ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے ضلع کی ریوینیو حدود میں دفعہ 144 نافذکر دی

منگل 30 اپریل 2024 17:15

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان علی نے ضلع کی ریونیو حدود میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں 4 یا 4 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں مجالس ، اکٹھ کرنے، ریلی نکلانے، جلوس نکالنے پر پابندی عائد ہے۔دفعہ 144 کے تحت ضلع کی ریونیو حدود میں دھرنا دینے، مظاہرہ کرنے ، جلسہ کرنے اور اجتجاج کرنے پر بھی پابندی ہے۔ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ 7 دن کےلئے کیا گیا ہے۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں