ضلع مظفر گڑھ میں منعقد ہونے والے موسیقی کے ضلعی مقابلے کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی

منگل 30 اپریل 2024 19:38

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ میاں عثمان علی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ضلع مظفر گڑھ میں منعقد ہونے والے موسیقی کے ضلعی مقابلے کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل کے ساتھ ایک ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مظفر گڑھ میں یہ مقابلہ 14 مئی کو ضلع کونسل ہال میں بوقت 1:00 بجے دوپہر منعقد کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفر گڑھ سید حسنین حیدر سے بھی ملاقات کی۔ ڈی پی او نے ایسے مقابلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ بعد ازاں ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے کبریٰ بانو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز مظفر گڑھ اور سی ای او ایجوکیشن مظفر گڑھ طارق حبیب سے میٹنگ کرکے 14 سے 30 سال کی عمر کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی رجسٹریشن کیلئے تعاون کی درخواست کی،جس پر انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ پرنسپل بوائز دانش سکول ماجد اور پرنسپل گرلز دانش سکول میڈم رفعت شاہدنے بھی رابطہ کرنے پر تعاون کا یقین دلایا۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے بتایا کہ ضلعی مقابلہ جات اپریل 2024 سے پنجاب کے ہر ضلع میں منعقد کئے جارہے ہیں،ان میں فن گائیکی کے دلدادہ آ سانی کے ساتھ آرٹس کونسل کونسل کی ویب سائٹ www.pac.punjab.پر آن لائن فارم پُر کر کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان مقابلہ جات کا مقصد پنجاب میں نئی آواز کوتلاش کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں