ضلع مظفرگڑ ھ میں پاکستان بیت المال کے سکولوں میں یومِ مئی کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد

بدھ 1 مئی 2024 18:15

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) مظفرگڑ ھ میں بیت المال کے سکولز برائے چائلڈ لیبر اور یتیم بچوں کے بحالی کے مراکز میں یوم مزدور کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلباء نے خوشی سے شرکت کی، تقریریں ،گانے اور ٹیبلوز خاکے پیش کیے۔ پاکستان بیت المال مظفرگڑہ (PBM) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سید کاشف سلیم، اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے یوم مزدور منانے کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان۔

(جاری ہے)

میں خواندگی کی شرح جو کہ اس وقت اٹھاون فیصد ہے خطے میں سب سے کم ہے اور دو کروڑ تیس لاکھ بچے جن کی عمریں پانچ سے سولہ سال کے درمیان ہیں۔وہ سکولوں میں نہیں جا رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ خواندگی کی شرح کو بڑھانے سے ہم چائلڈ لیبر پر قابو پا سکیں گے ۔ سید کاشف سلیم نے پاکستان بیت المال اسکولوں کی کوششوں کی سراہا جو بچوں کو بہترین مفت کوالٹی تعلیم۔کے ساتھ ساتھ مالی معاونت فراہم۔کرنے کے ساتھ کتابیں۔بیگز یونیفام۔اور شوز مہیا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزدور بچوں اور یتیموں کی مزدوری کے مسائل کو حل کرنے میں جمع شدہ عمل کی اہمیت پر زور دیا اور ان کی بھر پور بحالی کے لیے معاشرے میں۔موجود تمام۔طبقات کو مل کر جدوجہد کرنے پر زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں