جرائم پیشہ عناصر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 کلو گرام چرس برآمد ، ملزمان گرفتار مقدمات درج

بدھ 1 مئی 2024 18:15

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑہ سید حسنین حیدر کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل کوٹ ادو ثناءاللہ مستوئی کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو ناصر حسین عباسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مشہور زمانہ منشیات فروش محمد رفیق سے 4400 گرام افیون اور محمد اعجاز سے 1560 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔اس موقع پر ڈی پی اومظفرگڑہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔اس کے علاوہ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کوٹ ادو پولیس لوگوں کے امن وامان اور انکی مال وعزت کی حفاظت کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں