مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظرلائن سٹاف حفاظتی آلات کے بغیر ہرگز کام نہ کریں،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ

جمعرات 18 جولائی 2019 23:17

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہر نذرمحمدنے کہا ہے کہ لائن سٹاف محکمہ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اور ہماراسرمایہ ہے،مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظرلائن سٹاف حفاظتی الات کے بغیر ہرگز کام نہ کریںاور سیفٹی ہدایات پر مکمل عملدرآمدکریں۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکو صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ بجلی حادثات سے بچاؤکے لئے بارشوں میں احتیاط برتیں،بجلی تنصیبات سے دور رہیں اپنے جانوروں کو بجلی کے کھمبوں سے نہ باندھیں،پول میں کرنٹ آے کے صورت میں فوری میپکو سرکل،ڈویڑن،سب ڈویڑن کے کمپلینٹ سنٹر سے رابطہ کریں۔انہوں نے یہ باتیں میپکو سٹی سب ڈویڑن مظفر گڑھ کے دورے کے موقع پر کیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں