مظفرگڑھ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایکسپائرڈ نمکو،سلانٹی اور پاپڑ کے ہزاروں پیکٹس برآمد کر کے تلف کر دیئے

ہفتہ 11 مئی 2024 17:23

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ نے ایکسپائرڈ نمکو،سلانٹی اور پاپڑ کے ہزاروں پیکٹس برآمد کر کے تلف کر دیئے۔

(جاری ہے)

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ساوتھ پنجاب عاصم جاوید کے مطابق ڈائریکٹر آپریشن فوڈ اتھارٹی شہزاد مگسی نے فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ گاڑی نمبری LES161 کو چیک کیا تو گاڑی سے مخختلف قسم کے ایکسپائرڈ سنیکس،سلانٹی اور نمکو کے ہزاروں پیکٹس برآمد ہوئے،ان مضر صحت فوڈ آئٹمز کو مارکیٹس میں کریانہ اسٹورز،بیکریوں اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر سپلائی کیا جانا تھا۔

فوڈ سیفٹی ٹیم نے 57 ہزار کے قریب پاپڑ اور سلانٹی جبکہ 23 ہزار نمکو کے ایکسپائری پیکٹس موقع پر تلف کردیئے،اور مضر صحت فوڈ آئٹمز سپلائی کرنے پر سپلائر کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں