مظفرگڑھ،ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کےلئے دریا ئے چناب کے کنارے ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں

ہفتہ 11 مئی 2024 13:00

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) مظفرگڑھ میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے دریائے چناب کے کنارے ریسکیو 1122 نے فرضی مشقیں کیں۔ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے دریائے چناب کنارے فرضی مشقوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے دریائے چناب کنارے لگائے گئےفلڈ ریلیف کیمپ کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 اپنے کام کی وجہ سے ملک کا بہترین ادارہ ہے،فرضی مشق میں ریسکیو 1122 کے جوانوں نے بہترین عملی مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشقوں کا مقصد سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے اور ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی مشق کرنا اور استعمال ہونے والے آلات کا جائزہ لینا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں