فیفا اورڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مظفرگڑھ اسٹیڈیم میں فٹبال کلبوں کی سکروٹنی کا عمل شروع

ہفتہ 9 مارچ 2024 16:56

فیفا اورڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن  کے زیراہتمام مظفرگڑھ اسٹیڈیم میں فٹبال کلبوں کی سکروٹنی کا عمل شروع
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2024ء) فیفا اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے زیر اہتمام مظفرگڑھ اسٹیڈیم میں فٹبال کلبوں کی سکروٹنی کا عمل شروع کردیا گیا ہے،سکروٹنی کا عمل 3 روز تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

ریفری کوآرڈینیٹر فیفا ملک صفدر الرحمن اور سیکرٹری ڈی ایف اے مظفرگڑھ شاہد حسین خان نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ کے 35 فٹبال کلبوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے سکروٹنی کی جا رہی ہے ۔ سکروٹنی کمیٹی میں فیفا کے نمائندے رانا وسیم ، مسلم یاسر، باؤ اسلم اور صبا سلیم شامل ہیں ۔ \378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں