اپوزیشن چلے ہوئے کارتوس بن چکی ہے اقتدار کی محرومی نے انہیں پاگل کر دیا ‘جاوید منصور پنوں

اتوار 10 مئی 2020 13:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2020ء) سانگلہ ہل پاکستان تحریک انصاف صوبائی حلقہ131کے سر گرم رہنما و نومنتخب چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سانگلہ ہل جاوید منصور پنوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن چلے ہوئے کارتوس بن چکی ہے اقتدار کی محرومی نے انہیں پاگل کر دیا ہے لمبی لمبی پریس کانفرنسوں میں موجودہ حکومت اور وزیر اعظم عمران خاں پر بلا جواز تنقید کرنا اپنا شیوہ بنا رکھا ہے وہ اپنی جلی ہوئی سیاست کی راکھ سے کسی دبی ہوئی چنگاری کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں اب انہیں کچھ ہاتھ نہیں آسکتا ملک کی پوری قوم ن لیگ پیپلز پارٹی و دیگر مفاداتی سیاست کی حامل جماعتوں کے اندرونی عزائم سے آگاہ ہوچکی ہے وزیر اعظم عمران خاں کی تمام تر پالیسیاں ملک و قوم کے مفادات کے عین مطابق ہیں پی ٹی آئی نے اپنے اعلیٰ اور سیاسی کردار سے حقیقی معنوں میں ملک و قوم کا وفادار ثابت کیا ہے وہ مارکیٹ کمیٹی سانگلہ ہل کے چیئرمین کا عہدہ سمبھالنے کے بعد اپنے ڈیرہ پر پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے چوہدری بلال احمد ورک کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر رہے رہے تھے اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کامیابی کی خوشی میں نومنتخب چیئرمین جاوید منصور پنوں اور چوہدری بلال احمد ورک سابق ایم این اے پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں نومنتخب چیئر مین جاوید منصور پنوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک پر کورونا وائرس کی آئی ہوئی قدرتی وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خاں اور ان کی پوری کابینہ اپنا نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور قوم کو بھی چاہیے کہ حکومتی احکامات کی پاسداری کریں تاکہ کورونا سے جلد چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے جاوید منصور پنوں نے مزید کہا کہ یہ کتنی عجیب بات ہے کہ ن لیگ کے کسی بھی عہدیدار کو نیب یا کوئی دوسرا تحقیقاتی ادارہ بلائے تو وہ اس کو عمران خاں کے ساتھ جوڑ کر شورو غل مچانا شروع کر دیتے ہیں اگر ان کا دامن صاف ہے تو پھر انہیں خوفزدہ ہونے کی کیا ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ زمینداروں کے بنیادی مسائل کا حل ترجیح بنیادوں پر کیا جائے گا اور ان کی خوشحالی میرا اولین نصب العین ہوگا۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں