سانگلہ ہل شوگر مل شہر میں آلودگی پھیلانے کا باعث بن گئی

اتوار 28 نومبر 2021 11:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) سانگلہ ہل شوگر مل شہر میں آلودگی پھیلانے کا باعث بن گئی مل کی چمنی سے اٹھنے والے دھویں اور راکھ سے شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔محکمہ ماحولیات اور دیگر انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی۔

(جاری ہے)

شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ7سٹار شوگر ملز کے دھواں اور چمنی سے نکلنے والی راکھ کی وجہ سے شہر اور اس کے گردونواح کی عوام سانس گلا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے شہریوں نے بتایا کہ سارا سارا دن اور رات مل سے ا?نے والی راکھ کپڑے کھانے پینے کی اشیائ اور دیگر خوردونوش چیزوں پر جذب ہو جاتی ہے جس کے استعمال سے شہری پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیںاور فضا گردا?لود ہونے کے باعث عوام گھروں کے اندر بھی محفوظ نہیں شہری ا?نکھوں ،گلا،سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات لمبی تان کر سو گیا ہے شہریوں نے وفاقی وزیر ماحولیات سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں