پاکستان بھر کے وکلاء نے احاطہ عدالت میں اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، میاں مٴْحسن رضا ایڈووکیٹ

جمعہ 26 اپریل 2024 13:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان بھر کے وکلاء نے احاطہ عدالت میں اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میاں مٴْحسن رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کئی ماہ سے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے ہماری حکومت کو چاہیے کہ جہاد کا اعلان کرے امت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے روزانہ سینکڑوں بچوں عورتوں کو بھی قتل کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں تحریک لبیک پاکستان کے وکلائ نے مٴْلک بھر میں عدالتوں میں اسرائیلی پراڈکٹس کوک پیپسی اور لو بسکٹس کا مٴْکمل بائیکاٹ کروایا ہے جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے مزید انہوں نے کہا قیام پاکستان سے لیکر آج تک وکلائ نے ہر جگہ اپنا احسن کردار ادا کیا ہے عوام پاکستان کو بھی چاہیے کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کم از کم اسرائیلی مصنوعات کا مٴْکمل بائیکاٹ رکھیں اور تحریک لبیک پاکستان کا ساتھ دیں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں