ملک بھر کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی یوم پاکستان بھر پور طریقے سے منایا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2024 16:56

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) ملک بھر کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی یوم پاکستان بھر پور طریقے سے منایا گیا ہے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کا عہد کرتے ہیں، اس دن قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں طویل جدوجہد کے بعد علیحدہ وطن پاکستان کے لیے قرارداد منظور ہوئی۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہا رانہوں نے ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے سلسلہ میں گورونانک ہائی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس، سی او ایجوکیشن احسن فرید ضلعی محکمہ جات کے افسران سمیت سکولوں و کالجوں کے اساتذہ اور طلباءو طالبات کہ کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قائد اعظم نے قوم کو اتحاد ، تنظیم اور ڈسپلن کے وہ ہتھیار دیے جس کے سامنے دشمنوں کی تمام شازشیں ناکام ہوگئیں،تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیااور اب ہمیں چاہیے کہ اس کی سلامتی پر آنچ نہ آنے دیں۔\378

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں