سانگلہ ہل شہر اور گردونواح میں چوری ڈکیتی او رراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

شہری لاکھوں روپیہ نقدی،قیمتی موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم،شہر میں دو بڑے تھانوں کی پولیس وارداتیں کنٹرول کرنے میں بے بس ہوگئی

اتوار 24 مارچ 2024 15:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) سانگلہ ہل شہر اور گردونواح میں چوری ڈکیتی او رراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،شہری لاکھوں روپیہ نقدی،قیمتی موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم،شہر میں دو بڑے تھانوں کی پولیس وارداتیں کنٹرول کرنے میں بے بس ہوگئی۔تفصیل کے مطابق شہر اور اس کے گردونواح میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا،عوام ڈاکوں کے خوف سے ذہنی مفلوج ہونے لگے۔

(جاری ہے)

دن دیہاڑے سر بازار اور مین شاہراں پر موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر راہگیروں اور شہریوں کو روک کر ان سے لاکھوں روپیہ نقدی اور قیمتی موبائل فونز لوٹ لیتے ہیں،بعض وارداتوں کے دوران مزاحمت پر شہری ڈاکوں کے ہاتھوں زخمی بھی ہوچکے ہیں شہر میں ڈاکوں کے منڈلاتے ہوئے خوف سے شہری پریشان ہیں جبکہ شہر میں دو تھانوں کی پولیس بھی وارداتیں کنٹرول کرنے میں بے بس نظر آرہی ہے۔شہر کے سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی رینج شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سانگلہ ہل میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر نوٹس لے کر شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں