قومی ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے، چوہدری بابر ظہیر واہلہ

معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا

بدھ 1 مئی 2024 16:00

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) معروف سماجی شخصیت فاسٹ سٹی پریس کلب سانگلہ ہل کے صدر چوہدری بابر ظہیر واہلہ نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر شکاگو کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ قومی ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے،معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، یوم مزدور ہمیں نہ صرف مزدوروں کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے بلکہ مزدوروں کے وقار، محنت کے تقدس کی علامت اور معاشی ترقی کیلئے ان کی اہمیت کا اعتراف بھی کراتا ہے، یکم مئی عالمی مزدوروں کے دن کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مزدوروں کا عالمی دن محنت کی عظمت اورقومی ترقی میں محنت کش طبقے کی اہمیت اور کلیدی کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یکم مئی اپنے حقوق کیلئے جان کی قربانی دینے والے مزدوروں کی یاد دلاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن یکم مئی ہے۔ 1886ئ میں شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز، اپنا پسینہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا، مگر ان جاں نثاروں کی قربانیوں نے محنت کشوں کی توانائیوں کو بھرپور کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن کارخانوں، کھیتوں، کھلیانوں، کانوں اور دیگر کارگاہوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہم عالمی یوم مزدور کے موقع پر شکاگو کے ان محنت کشوں کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتیہیں مزدور دنیا کے کسی بھی خطے سے تعلق ہو پاکستان ہو یا شکاگو قابل قدر و عظمت ہے، ان کی اس عظمت کو سلام ہیانہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو لیبر پالیسی دی تھی، اس کا ذکر خطبہ حجة الوداع میں بھی موجود ہے کہ جو لوگ تمہارے ہاتھ کے نیچے کام کرتے ہیں وہ تمہارے بھائی ہے، ان پر کام کا وہ بوجھ نہ ڈالو جس کی وہ طاقت نہ رکھتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مزدوروں کے لئے جامع قوانین بنائے تا کہ ان کے حقوق کا تحفظ ہوسکے، حالانکہ 1919ئ کو عالمی ادارہ محنت کے قیام پر محنت کشوں کے اس بنیادی حق کو تسلیم کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں