نارووال ‘وزیرستان میںشہید ہونے والے پاک فوج کے نوجوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اتوار 13 جون 2021 20:05

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے نوجوان کی نماز جنازہ آبائی گائوں میں ادا کر دی گئی۔ ظفروال کے نواحی گائوں بوبک کا رہائشی پاک فوج کا سپاہی بیس سالہ نوجوان وسیم دوران ڈیوٹی وزیرستان میں شہید ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

وسیم وزیرستان میں پاک فوج کے یونٹ125کیف میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا تھا، شہید کی میت جب آبائی گائوں بوبک پہنچی تو میت کے دیدار کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔

نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ حکام اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کی میت کوپاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور صدر پاکستان اور آرمی چیف کی طرف سے قبر پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔شہید کے والد کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے میرے دس بیٹے بھی ہوتے تو ملک پر قربان کر دیتے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں