نارووال پولیس کی منشیات فروشوں، قماربازوں اور ناجائز اسلحہ ہولڈرزکے خلاف کارروائی‘ 7ملزمان کو گرفتار

اتوار 28 اکتوبر 2018 14:40

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2018ء) نارووال پولیس نے منشیات فروشوں، قماربازوں اور ناجائز اسلحہ ہولڈرزکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3پسٹل 30بور معہ 9ضرب گولیاں ، 9 ہزار 1سو 50روپے جوئے پر لگی ہوئی رقم اور 4لیٹر شراب برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ،پولیس تھانہ چک امرونے ملزمان ارسلان اسلم عرف بالی ولد محمد اسلم قوم گجر سکنہ پکھڑی دریا پور، محمد ساجد عرف دین ولد عبدالروف قوم گجر سکنہ دھبوالہ صدرنارووال نے ملزمان ندیم اختر ولد منیر حسین قوم انصاری سکنہ محمد پورہ ، محمد شہزاد ولد لیاقت علی قوم بھٹی سکنہ اسلام پورہ ، محمد یوسف ولد سردار احمد قوم کھوکھر ساکن محلہ محمد پورہ ، پولیس تھانہ ندوکے نے ملزم محمد مہران ولد عبدالوحید قوم راجپوت سکنہ ڈھیلی ، پولیس تھانہ ظفروال نے ملزم محمد ذیشان ولد محمد بوٹا قوم پٹھان سکنہ محلہ بجلی گھر نارووال کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے مندرجہ بالا منشیات، جوئے پر لگی ہوئی رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد ۔

تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا گیاہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں