موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران گرین بیلٹس سمیت نارووال سٹی میں 2ہزارکے قریب نئے پودے لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر میڈم صبا اصغر

بدھ 9 مارچ 2022 16:33

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2022ء) ڈپٹی کمشنر میڈم صبا اصغر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جاری موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران گرین بیلٹس سمیت نارووال سٹی میں 2ہزارکے قریب نئے پودے لگائے جائیں گے,ضلع بھر میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کامیابی سےجاری ہے،مہم کوکامیاب بنانے کے لیے  محکموں کے لئے اہداف مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی شجرکاری سے پارکس,گرین بیلٹ اور چوراہوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور یہ تفریح گاہ شہریوں کیلئے مزید پرکشش بنے گی۔انہوں نے یہ بات فیض احمدپارک میں شجرکاری مہم کے تحت پودالگاتے ہوئے کہی۔چیف آفیسرضلع کونسل شہبازبشیرکیانی,میونسپل آفیسرریحان سلیم,سب انجینئرملک محمدکاشف ودیگر اس موقع پرموجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنارووال نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جس سے نہ صرف دھرتی کا حسن دوبالا ہوتا ہے بلکہ یہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے سلسلے میں قدرتی مشین کا کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پودے ہماری زندگی کا اہم جزو اور معاشرے میں خوبصورتی کے سبب کے علاوہ سانس لینے کا بھی ذریعہ ہیں لہٰذا موسم بہار سے بھرپور فائدہ اٹھاکر دستیاب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کی بقاء کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے اس موقع پر موجود شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے اپنے گھروں میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں