نارووال،ڈپٹی کمشنر کا سستارمضان بازارکادورہ

پیر 25 اپریل 2022 16:36

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2022ء) ڈپٹی کمشنرمیڈم صبااصغر کا سستارمضان بازارکادورہ ،ڈپٹی کمشنرنے رمضان بازار میں رعایتی نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی، وزن اور معیار کو چیک کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں مختلف سٹالز پر جا کر خریداروں کو ملنے والی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر رمضان بازارو ں میں عوام کو سبسڈی پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے عمل کے ساتھ ساتھ صارفین کورمضان بازاروں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدگی سے چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔

انہوں نے کہارمضان بازار وں میں 10کلوگرام آٹے کا تھیلا 400روپے میں فراہم کیا جا رہاہےجبکہ گھی مارکیٹ سے 50روپے فی کلوگرام کم قیمت پر دستیاب ہے اورچینی 70روپے فی کلوگرام فروخت کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ حکومت کے حالیہ پیکج سے عوام کو بہترین ریلیف مل رہا ہے ،عوام رمضان بازاروں میں سبسڈی پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی سے مستفید ہو رہے ہیں ،اس حوالے سے رمضان بازاروں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہے۔اسسٹنٹ کمشنرسلمان احمد لون،ڈی ایف سی عظمت علی،ڈی او انڈسٹریزذیشان نیاز،ای اے ڈی اے علی طاہر، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی ملک مظفرارشادودیگرموجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں