ممبر صوبائی اسمبلی احمد اقبال،ڈپٹی کمشنر نارووال کی مرحوم ابوبکر کے گھر آمد، وزیراعلیٰ مریم نواز کیجانب سے ورثا کو 25لاکھ کا امدادی چیک پیش

منگل 23 اپریل 2024 22:32

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا ممبر صوبائی اسمبلی احمد اقبال چوہدری کے ہمراہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے موضع جسڑ کے رہائشی محمد ابوبکر کے گھر گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 18 اپریل کو دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے محمد ابوبکر کے والدین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی جانب سے 25لاکھ روپے کا امدادی چیک متاثرہ خاندان کو پیش کیا اور ان کا تعزیتی پیغام بھی اہل خانہ تک پہنچایا۔اس موقع پر احمد اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ زندگی موت کی امانت ہے، ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ابوبکر کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں