شہریوں کے جان ومال کےتحفظ کویقینی بنانے کے لیے سول ڈیفنس کی انفورسمنٹ ٹیم دن رات مصروف عمل ہے،ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:00

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر عاصم ریاض واہلہ نے کہاہےکہ ڈپٹی کمشنروکنٹرولر سول ڈیفنس سیدحسن رضا کی ہدایات کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سےضلع بھرمیں پٹرول و گیس کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد اور ایسے تمام تر کاروباری مراکز کہ جن کے اندر موجود آگ بجھانے کا مناسب سسٹم موجود نہیں ایسے تمام کاروباری مراکز کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں شہریوں کی جان ومال کوتحفظ کویقینی بنانے کے لیے سول ڈیفنس کی انفورسمنٹ ٹیم دن رات فیلڈ میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔\378

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں