ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس

جمعہ 10 مئی 2024 17:03

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ سمیت ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدر,ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمدطارق،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹربرائے نیشنل پروگرام ڈاکٹرزاہدرندھاوا,ڈاکٹرراحت جاویدخاں,ڈائریکٹردی ایجوکیٹرزچوہدری انوارالحق سمیت ماحولیات,لائیوسٹاک,ریسکیو1122,ٹرانسپورٹ,انڈسٹریز,فوڈ تھارٹی,زراعت,تعلیم,سول ڈیفنس, پاپولیش ودیگرمتعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے ڈینگی ٹیموں کو تاکید کی کہ وہ لاروا کی سرویلنس کے حوالہ سے تمام ہاٹ سپاٹس کو کلیئر کریں ,تمام متعلقہ افسران انسداد ڈینگی ٹیموں کی نگرانی موثر انداز سے کریں،انسداد ڈینگی ٹیموں کی طرف سے گھروں، جوہڑوں، تالابوں، نرسریوں،قبرستانوں، کاٹھ کباڑ شاپس اور سروس اسٹیشنزکی سرویلنس کریں ،زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنرنارووال نے انسداد ڈینگی کی موثرمانیٹرنگ،سائٹس کے باقاعدگی سے وزٹ کرنے اورڈینگی ٹیموں کی فیلڈ میں موجودگی اور کارکردگی کوچیک کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔اجلاس کے دوران سی ای او ڈاکٹرنویدحیدراورڈی ایچ او ڈاکٹرمحمدطارق نے اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرنارووال کو بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران 74آوٹ ڈورٹیموں کی طرف سے28ہزار54ڈینگی ایکٹیوٹیز اور414انڈورٹیموں کی طرف سے 64ہزار985گھروزٹ کیے جبکہ1622ہاٹ سپاٹ کو سو فیصد چیک کیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ اس دوران ڈینگی ایس اوپیز پرعمل درآمدکویقینی بنانے کے لیے 71نوٹسزجاری کیے گے۔\378

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں