نارووال، یکم جنوری سے30اپریل تک گرانفروشوں کو 78لاکھ85ہزار روپےجرمانہ کیاگیا

جمعہ 10 مئی 2024 20:00

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) وزیراعلی پنجاب کے خصوصی احکامات اورڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی سربراہی میں شہریوں کومعیاری اورسستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کےخلاف پرائس مجسٹریٹ کی طرف سےآپریشن روزانہ کی بنیادپرکامیابی سےجاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالےسے ضلع بھرمیں تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سےیکم جنوری سے30اپریل تک ضلع بھرمیں 1لاکھ31ہزار82انسپکشنز کی گئیں، جن میں 2ہزار678 دکاندار خلاف ورزی کے مرتکب قرارپائےگئےجنہیں مجموعی طورپر78لاکھ85ہزار روپےجرمانہ کیاگیااور24مقدمات درج کرکے 180 افرادکوپابندسلاسل کیاگیاجبکہ 4دوکانیں سیل کی گئیں۔

ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزوفوکل پرسن برائے پرائسزذیشان نیازنے اس حوالے سےبتایاکہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پرائس چیکنگ مہم کے تحت ضلع نارووال پنجاب بھرمیں 20ویں پوزیشن پررہا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں