بہوچھ کرکٹ سُپر لیگ گجرات سیزن 3 کے فائنل معرکے میں آل سٹارز شکرگڑھ نے گوجرانوالہ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Sajid aziz ساجد عزیز بدھ 1 جون 2022 14:27

بہوچھ کرکٹ سُپر لیگ گجرات سیزن 3 کے فائنل معرکے میں آل سٹارز شکرگڑھ  نے گوجرانوالہ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2022ء) بہوچھ کرکٹ سُپر لیگ گجرات سیزن 3 کے فائنل معرکے میں آل سٹارز شکرگڑھ  نے گوجرانوالہ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ فاتح ٹیم کے اسد بٹ عمدہ بیٹنگ کی بدولت ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز قرار پائے ۔تحصیل گجرات میں مصنوعی  روشنیوں میں کھیلے جانے والے اس ایونٹ میں تحصیل لیول پر 16 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں اسلام آباد ، چکوال ، اٹک ، گجرات ، لاہور ، سیالکوٹ ، نارووال , گوجرانوالہ کی ٹیمیں سر فہرست تھیں ۔

پاکستان کے تمام نامور کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شرکت کی جبکہ مشہور کمنٹریٹر داؤد بہوچھ نے کمنٹری کا جادو دیکھانے کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے فرائض بھی سر انجام دئیے ۔
فائنل میچ میں نارووال ضلع سے تعلق رکھنے والی آل سٹارز شکرگڑھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے جس کو حاصل کرنے میں گوجرانوالہ کی ٹیم ناکام رہی ۔

(جاری ہے)

عفان چوھدری اور حافظ سجاد کی عمدہ باؤلنگ کے سامنے گوجرانوالہ کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کھلاڑیوں کا وقفے وقفے سے پویلین لوٹنے کا سلسلہ جاری رہا ۔ ٹیم کی فتح میں احسن محمود ، حافظ سجاد ،عفان چوھدری , الطاف طافی ، زید شیخ ، کلیم اللہ طور ،شانی پٹھان ، محمد زاہد، عثمان نے اہم کردار ادا کیا ۔ آل سٹار کرکٹ کلب  کے اونرز رانا قیصر ہانگ کانگ ، توصیف مھٹو ، منظر سہیل اور رانا سعد کا کہنا تھا کہ یہ فتح آل سٹارز کی نہیں بلکہ ضلع نارووال کی جیت ہے ۔

نارووال کے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ تحصیل لیول پر ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ٹیم آل سٹارز فاتح رہی ۔ اس سے پہلے سیالکوٹ میں بھی یہ ٹیم ٹائٹل اپنے نام کر چُکی ہے ۔رانا قیصر اور توصیف مٹھو کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو دور دراز اضلاع میں ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے بھیجنے کا مقصد نارووال میں کرکٹ کا فروغ ہے تاکہ مستقبل میں نارووال سے بھی باصلاحیت کھلاڑی نیشنل لیول پر اپنے ضلع کی نمائندگی کر سکیں ۔ فاتح ٹیم کے کپتان الطاف طافی کا کہنا تھا ایونٹ میں تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور وہ تمام سپانسرز کے بےحد مشکور ہیں جنہوں نے ٹیم آل سٹارز کو نیشنل لیول پر کھیلنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کیا ۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں