پاکستان سپر لیگ کے میچز نارووال سپورٹس اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان

ہفتہ 7 جنوری 2023 22:15

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2023ء) پاکستان سپر لیگ کے چند میچز نارووال سپورٹس اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان ،اسٹیڈیم کی صفائی ستھرائی اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سپورٹس بورڈ کے نمائندگان نیڈپٹی کمشنر نارووال محمد شاہ رخ نیازی کے ہمراہ نارووال سپورٹس سٹیڈیم کا دورہ کیا اورکرکٹ،ہاکی،فٹبال ٹینس سمیت مختلف گیموں کے گراونڈز کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نارووال سپورٹس سٹیڈیم کی بحالی کی بابت مختلف محکموں کو ذمے داریاں تقویض کرتے ھوئے بلڈنگز،گرانڈز اور لانز کی بحالی کے حوالے سے مارچ 2023 کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 23مارچ 2023 کو نارووال سپورٹس سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کچھ میچز کا انعقاد کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں