ڈپٹی کمشنر نارووال سے ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ملاقات، تحصیل میں والی بال سٹیڈیم بنانے کی درخواست

جمعرات 17 اگست 2023 21:30

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2023ء) ڈپٹی کمشنر نارووال چوہدری محمد اشرف سے ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن نارووال کے عہدیداران اور پاکستان والی بال ٹیم کے سابقہ کپتان احسان اللہ ٹیپو،محمد نصیر اور محب رسول نے ملاقات کی۔ملاقات میں شکرگڑھ تحصیل میں والی بال کے ٹیلنٹ کو ابھارنے اور والی بال کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کی ٹریننگ مہیا کرنے کے حوالے سے والی بال سٹیڈیم بنانے کی درخواست کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن کی درخواست پر نعمت سٹیڈیم شکرگڑھ میں والی بال کے ماڈرن سہولیات پر مبنی سٹیڈیم کی سکیم بنا کے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو بھجوانے اور ہنگامی بنیادوں پر سٹیڈیم میں فٹ بال گراؤنڈ کے پاس خالی جگہ پر والی بال گراؤنڈ بنانے کے حوالے سے اےسی شکرگڑھ کو احکامات صادر کر دئیے گئے۔ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن کی جانب سے 6ستمبر یوم دفاع وطن کے موقع پر شکرگڑھ سٹیڈیم میں منعقد کئے جانے والے نمائشی والی بال میچ میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں