وفاقی اور صوبائی حکومتیں پاک فوج اور غیر سرکاری ادارے متاثرین کی مدد و بحالی کیلئے مربوط انداز میں کام کررہے ہیں ،چیئرمین سینیٹ

بدھ 7 ستمبر 2022 23:13

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2022ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے بلوچستان اور سندھ میں بڑے پیمانے پر انفرا اسٹریکچر تباہ ہوا ہے جس کی بحالی میں وقت لگے گا ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں پاک فوج اور غیر سرکاری ادارے متاثرین کی مدد و بحالی کے لئے مربوط انداز میں کام کرر ہے ہیں۔

وہ بدھ کو سندھ و بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع ڈیرہ مراد جمالی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید ، سینٹر نصیب اللہ بازئی ، بی اے پی بلوچستان کے رہنماء بابو یار محمد لہڑی اور ڈویڑن و ضلعی انتظامی افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہیسیکٹروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں اور گھر منہدم ہوئے تاہم نقصانات کا حجم آفت کی شدت سے کم رہا اور لوگوں نے بروقت بچاؤ کے اقدامات کرکے جانی نقصان کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے حسب روایت اس کڑے وقت لوگوں کو ریسکیو کرکے قیمتی انسانی جانیں بچائیں، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آفت کے وقت میں مقامی انتظامیہ نے بھی متحرک کردار ادا کیا جس پر انہیں سراہتے ہیں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مدد و بحالی کے امور میں حکومت کے ساتھ ساتھ صاحب حیثیت اور مخیر حضرات کو آگے بڑھ کر متاثرین کی مدد و بحالی کے لئے مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں