عید الاضحی کی خوشیوں پر ملک کے سیلاب متاثرین کو بھی یاد رکھا جائے،عبداللہ کھوسہ

جمعہ 3 اکتوبر 2014 17:37

چھتر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) فلاحی انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان ڈویثرن نصیر آباد کے چیرمین عبد اللہ کھوسہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عید الالضحی کے کی خوشیوں کے موقع پر ملک کے سیلاب متاثرین کو بھی یاد رکھا جائے۔

(جاری ہے)

پنجاب اور سندھ میں سیلاب متاثرین کی فلاح بہود کے لئے ہماری فلاحی تنظیم سابقہ دور کی طرح موجودہ مصیبت کی گھڑی میں بھی اپنے ملک کے بھائیوں اور بہوں اور بھوڑؤں اور نوجوانوں بچوں کے ساتھ کھڑئی ہے کیونکہ ہمارئے منشور میں ہی دکھی انسانیت کا ساتھ دینا ہے جس کے لئے ملک بھر کی مخیر حضرات اور عوام کی مدد سے ہی تنظیم اپنے فلاحی کام جاری رکھا ہوا ہے کیونکہ ملک میں دینے والے حضرات بہت ہیں کیونکہ وہ اس چیز کو دیکھتے ہیں کہ ہمارا دیا ہوا مداد صیح جگہ پر استعمال ہو رہا ہے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا تاریخ گواہ ہے کہ اس نے عوام اور مخیر حضرات کی جانب سے ملنے ولا امداد کو صیح جگہ پر استعمال کیا ہے جس کی وجہ سے ضلع جعفر آباد ہیڈ کوا ٹر میں کروڑوں روپے کی فنڈز میں ایک صحت کاادارہ کا جلدی ہی بنیاد رکھ رہا جہاں پر سینکڑوں مریضوں کو بیک وقت میں ایمرجسنی سہولیات فراہم کیا جائے گا اور تمام امراض کا مفت بھی علاج کیا جائے اسی طرح اپنے تعلیمی اداروں کی کھولنے کی بھی پالیسی پر جلدی لالحہ عمل پر عملی اقدامات کیا جائے گا اور اس عید لااضحی کے موقع پر غریب نادار لوگوں کے لئے دس سے زائد گائے قربانی کی جائے گا جس کا گوشت غریب نادار بیواؤں میں تقسیم کیا جائے تاکہ اس عید کے کی خوشی کے موقع پر وہ بھی گوشت کھا سکیں انھوں نے آخر میں علاقہ کے تمام عوام سے اپیل کیا ہے کہ قربانی کی کھالیں اور دیگر عطیات فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو عطیہ کریں کیونکہ وہ اس علاقہ کے فلاح بہود کے لئے جدو جہد کر رہا ہے

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں