درس پولیس کی نیئر ٹول پلازہ مورو پر بڑی کارروائی،24کارٹن جعلی کیپسٹن سگریٹ برآمد کرلئے گئے

اتوار 28 جولائی 2019 20:35

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2019ء) درس پولیس کی نیئر ٹول پلازہ مورو پر بڑی کارروائی،24کارٹن جعلی کیپسٹن سگریٹ برآمد کرلئے گئے، ایک ملزم گرفتار،مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن (ر) طارق ولایت کی خصوصی ہدایات و احکامات پر، پولیس پکٹ درس نے خفیہ و جاسوس اطلاع پہ نیئر الصابر پیٹرول پمپ (ٹول پلازہ) مورو کے قریب کاروائی کرکے، 24 کارٹون نقلی (ڈپلی کیٹ) کیپسٹن سگریٹ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 24 کارٹون نقلی کیپسٹن سگریٹ برآمد کرکے، مورو تھانہ پہ سرکار کی مدعیت میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم غلام علی ولد خادم حسین مری رہائش؛ ملک کالونی مورو گناہ ن مقدمہ نمبر 255/201 قلم؛ 269_486_487_488 PPC درج کر کیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں