نوشہرو فیروز، مون سون بارشوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے سلسلے میں اجلاس

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ مون سون کی بارشوں اور کسی قسم کی آفت سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں وہ آج اپنے دفتر میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں آئی بی اے کراچی کی جانب سے آئی ہوئی ٹیم ، محکمہ صحت، لائیو اسٹاک، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ، آبپاشی، سول ڈیفنس اورہائی ویز کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اس سلسلے میں کانٹیجینسی پلان تیار رکھیں۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی کے افسران سے کہا کہ وہ دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کو مضبوط کریں اور ممکنہ سیلاب یا مون سون کی بارشوں سے نمٹنے کے لئے خود کو تیار رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفیس سے رابطے کے لئے اپنا فوکل پرسن نامزد کریں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی بی اے کراچی سے آئے ہوئے ڈاکٹر جنید عالم اور ڈاکٹر امجد ناصر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت اور یو این ڈی پی کی جانب سے صوبہ سندھ کے تین اضلاع نوشہروفیروز، جامشورو اور ٹھٹہ کے لئے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ضرویات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہیں۔\378

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں