پورے ملک کی طرح ضلع نوشہروفیروز میں پاکستان کا84 واں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2024 16:10

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) پورے ملک کی طرح ضلع نوشہروفیروز میں پاکستان کا84 واں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیاہے،اس سلسلے میں مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے منعقد کی گئی جس میں قومی پرچم لہرایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں محکمہ ریونیو، محکمہ پولیس، محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ تعلیم اورضلع کے دیگر محکموں کے افسران کے ساتھ شہریوں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں قومی پرچم لہرانے کے بعد اسکاؤٹس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔ اس موقع اسسٹنٹ کمشنر محمد مستقیم قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارباب علی اجن، پرنسپال گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر محمد افضل میمن اور دیگر نے خطاب کیا۔\378

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں