نوشہرو فیروز پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،2خواتین سمیت 4افراد گرفتار اور منشیات برآمد

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:35

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) نوشہروفیروز پولیس نے کارروائی کرکے4ملزمان کو گرفتار کرلیا اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے،نوشہرو فیروز کے شہر محراب پور میں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف نوناری محلہ میں بڑی کارروائی کرکے ڈی ایس پی اظہار لاہوری، ایس ایچ او محراب پور راجہ نوید سرفراز، ایس ایچ او ہالانی قربان کلوڑ، ایس ایچ او لاکھاروڈ سجاد اکبر راجپر سمیت دیگر افسران کارروائی میں شامل تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوناری محلہ محراب پور میں پولیس کی بھاری نفری نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ منشیات فروشوں کے گھروں میں داخل ہوکر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب، چرس اور بھنگ برآمد کی، دو خواتین سمیت 4 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، کارروائی کے دوران منشیات فروشوں کیجانب سے بھرپور مزاحمت کی گئی، پولیس اور صحافیوں پر پتھر و بوتلیں پھینکی گئیں،ایس ایچ او راجہ نوید سرفراز اور پولیس جوانوں کی دبنگ کارروائی پر شہریوں نے پولیس کے اقدام کو سراہا ۔\378

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں