مہران ہائی وے پر پکاچانگ کے قریب المناک ٹریفک حادثہ ،تیز رفتار ٹرک نے میاں بیوی کو کچل دیا

ہفتہ 13 اپریل 2024 19:05

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) مہران ہائی وے پر پکاچانگ کے قریب المناک ٹریفک حادثہ تیز رفتار ٹرک نے میاں بیوی کو کچل دیا،پولیس نے پیچھا کر کے فرار ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا،متوفی جوڑا پڈعیدن سے دوائی لے کر پکاچانگ جاریے تھے لقمہ اجل بن گئے،لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہران ہائی وے پر پکاچانگ کے قریب خوخوفناک ٹریفک حادثہ تیز رفتار ٹریک نے آگے جانے والی موٹرسائیکل کو زوردار ٹکر مار کر کچل دیا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی موقع پر جاںبحق ہو گئے جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا اور فرار ٹرک ڈرائیور کا تعقب کر کے بعد گرفتار کر لیا اور ٹرک تحویل میں لے لی،پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد دونوں لاشیں ورثہ کے حوالے کردیں اطلاعات کے مطابق متوفی میاں بیوی کی شناخت نوجوان راہیب چانگ اور رضیہ چانگ کے نام سے ہوئی ہے، متوفی میں پڈعیدن میں ڈاکٹر سے دوائی لے کر واپس پکاچانگ جارہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گئے، پکاچانگ کے محلہ حیدری کے رہائشی تھے،لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،المناک حادثہ پر پورے علاقہ میں سوگ کی فضا چھاگئی۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں