نوشہرو فیروز،دوستوں کے ساتھ نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا

ہفتہ 4 مئی 2024 16:42

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2024ء) روہڑی کینال ریگولیٹر محراب نہر میں دوستوں کے ہمراہ نہاتے ہوئے اٹھارہ سالہ نوجوان ڈوب گیا ۔ایک گھنٹہ تلاش کے بعد غوطہ خوروں نے نعش نکالنے کے بعد پولیس نے محراب پور اسپتال منتقل کردیا ۔ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر تحسین میمن نے موت کی تصدیق اور ضروری کارروائی کے بعد نوجوان فرحان ملک کی نعش ورثاء کے سپرد کر دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیگی رہنما ایڈووکیٹ آصف جاوید رندھاوا نے بتایا روہڑی کینال ریگولیٹر پر پولیس پکٹ قائم ہے ،موسم گرما میں گرمی کی شدت کے باعث نوجوان نہروں کا رخ کرتے ہیں ہر سال ڈوبنے کے واقعات ہورہے ہیں جبکہ پختہ نہر میں تیراکی کرنا خطرے سے کم نہیں۔ ایس ایچ او محراب پور راجہ نوید سرفراز کو چائیے نہر میں نہانے پر پابندی عائد کی جائے اور ریگولیٹر پکٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو چاہیے کم عمر بچوں کو نہانے سے روکا جائے تاکہ ایسے واقعات رونما نہ ہو سکیں۔\378

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں