ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کے تحت میٹرک کے امتحانات 5جولائی سے شروع ہوںگے

بدھ 30 جون 2021 18:02

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2021ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کے ناظم امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو (نویں و دسویں جماعت) کے تمام گروپس کے سالانہ امتحانات (نئے اور پرانے اخذ کردہ طریقے کار کے مطابق) 5 جولائی سے شروع ہورہے ہیں جو 17 جولائی تک صبح و شام کی شفٹوں میں جاری رہیں گے جبکہ اس مرتبہ کووڈ-19 کی صورتحال کے باعث امتحانی پرچوں کا دورانیہ (مضامین کے سلیکٹڈ کورس سی) تبدیل کرتے ہوئے تین گھنٹوں کا پرچہ دو گھنٹے جبکہ دو گھنٹوں کا پرچہ ایک گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ایس ایس سی پارٹ ٹو (دسویں جماعت) سائنس گروپ کا پہلا امتحانی پیپر فزکس اور جنرل گروپ کے اسلامک اسٹڈیز اور اسلامک ھسٹری 5 جولائی 2021 بروز پیر کو لئے جائیں گے جبکہ 6 جولائی کو سائنس گروپ کے میتھ میٹکس اور جنرل گروپ سے سوکس، ہسٹری آف انڈو پاک اور اکنامکس کے پیپرس منعقد ہونگے، اسی طرح ایس ایس سی پارٹ ون (جماعت نویں) صرف فریش امیدواروں کے لیے 7 جولائی بروز بدھ کو سائنس گروپ کے لیے کیمسٹری، جنرل گروپ سے جنرل سائنس اور ٹیلرنگ، 8 جولائی بروز جمعرات کو سائنس گروپ سے فزکس اور جنرل گروپ سے اسلامک ہسٹری اور اکنامکس، 9 جولائی بروز جمعہ کو سائنس گروپ سے میتھ ون, سوکس، فائن آرٹس اور ہسٹری آف انڈوپاک، 10 جولائی کو سائنس گروپ سے بائیولوجی اور کمپیوٹر سائنس اور جنرل گروپ سے مئتھ میٹکس اور بریلی کے پیپرس لئے جائیں گے نوٹیفیکیشن کے مطابق کرونا ایس او پیز کے تحت نویں و دسویں جماعت کے ریگیولر امتحانات کے لیے تینوں اضلاع میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امیدوار اپنے متعلقہ تعلیمی اداروں سے اپنے امتحانی سینٹر کے سلسلے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، نویں و دسویں جماعت کے امپروور/ فیلیوئر امیدواروں کے لیے پاکستاں اسٹیڈیز ون، سوکس ٹو، ہسٹری آف انڈو پاک ٹو، اسلامیات ٹو، اخلاقیات/ ایتھکس ٹو کے پیپرس 13جولاء بروز منگل، اردو کمپلسری ون، سندھی کمپلسری ون، جیوگرافی آف پاکستان ون، اردو سلیس ٹو، سندھی سلیس ٹو اور اردو ٹو کے پیپرس 14 جولاء بروز بدھ، انگلش ون اور ٹو کے پیپرس 15 جولأ? بروز جمعرات، بایولاجی ون، کمپیٹور سائنس ون، جنرل سائنس ون، جعغرافی ٹو، الیکٹو میتھ میٹک ٹو، اسلامک اسٹیڈیز ٹو، اسلامک ہسٹری ٹو کے پیپرس 16 جولأ بروز جمع کو لیے جائینگے جبکہ کمیسٹری ون، جنرل میتھ میٹکس ون، فزکس ٹو اور اکنامکس ٹو کے پیپرس 17 جولاء بروز ہفتہ کو لیے جائینگے، بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت نویں و دسویں جماعت کے پریٹیکل امتحانات انٹرنل سپرینٹنڈنٹس اداروں کے سربراہان کی جانب سے مقرر ہونگے اس ضمن میں فوری طور پر فہرستیں مکمل کرکے کنٹرولر امتحانات کو ارسال کی جائیں۔

نوٹیفکیشن میں کرونا کے بچاو کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے تمام طلباء، انٹرنل، ایکسٹرنل اور دیگر عملے کو امتحانی مراکز کے اندر ماسک پہننے، سینئٹائیزز کی دستیابی، ایس او پیز کے تحت بیٹھنیاور ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں