علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے جاری فیز-ٹو کے فائنل امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے دفعہ 144کا نفاذ

منگل 26 اکتوبر 2021 23:59

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محسن علی شاہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے جاری فیز-ٹو کے فائنل امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام اور امیدواروں کے علاوہ دیگر غیر متعلقہ افراد کیگورنمنٹ ہائی اسکول مورو ٹائون کئمپس امتحانی مرکز میں داخلے کو روکنے اور امتحانی مرکز کی حدود میں فوٹو کاپی مشینوں کے استعمال پر قلم 144 نافذ کرتے ہوئے پابندی عائد کی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حد کی پولیس کو قلم 144 کے سیکشن 188 پی پی سی کے تحت قانونی کاروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں