ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور کا میٹرک امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گورنمنٹ ہائی اسکول کا دورہ

جمعرات 19 مئی 2022 16:33

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور نے تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے جاری نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے امتحانی مرکز گورنمنٹ ڈی سی ہائی اسکو ل کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے امیدواروں کی جوابی کاپیاں چیک کی اور نقل کی روک تھام کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مرکز میں بجلی کی لو وولٹیج کا نوٹس لیتے ہوئے اسکول انتظامیہ سے معلومات لینے کے بعد ایکسین حیسکو کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امتحانی مرکز میں بجلی کے وولٹیج کو فوری طور پر بہتر بناکر طلباء کو سخت گرمی سے بچایا جائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نیاسکول انتظامیہ، ایکسٹرنل اور انویجیلٹر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جاری امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں کیونکہ نقل طلباء کے مستقبل کیلئے نقصانکار ہے انہوں نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امتحانی امیدوار کے علاوہ امتحانی مرکز میں کسی بھی غیر واسطیدار شخص کو آنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ نقل کی روک تھام کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں تمام تحصیلوں کے روینیو افسران روزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کے دورے کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں