ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کا سندھ حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کو گندم کی مد میں ملنے والی امدادی رقوم کے لئے ضلع کے مختلف تحصیلوں میں قائم کئے گئے سینٹرز کا اچانک دورہ

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی منگل 5 مارچ 2024 17:28

نواب شاہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ 2024ء ) و ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد زاہد حسین رند نے سندھ حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کو گندم کی مد میں ملنے والی امدادی رقوم کے لئے ضلع کے مختلف تحصیلوں میں قائم کئے گئے سنٹرز کا اچانک دورہ کرکے ماشتکاروں کو ملنے والی رقوم کے متعلق معلومات لی  اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو ملنے والی رقوم کے کام کو شفافیت کے بنیاد پر یقینی بنایا جائے کٹوتی کرنے والے ڈوائیز ہولڈرز کے خلاف قانونی کی کاروائی کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے  اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت محمد رمضان چنہ اور دیگر افسران موجود تھے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے تعلقہ اسپتال دوڑ کا دورہ کرکے اسپتال  میں مریضوں کو ملنے والی صحت کی سہولیات  کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسپتال کے ایم ایس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں علاج کے لئے آنے والے اور داخل مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں  بعد ازاں  ڈپٹی کمشنر نے نواب شاہ میں یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیر اعظم  کی جانب سے شروع کئے گئے رمضان بچت پیکج کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے یوٹیلٹی اسٹوروں پر رمضان بچت پیکج شروع کیا گیا ہے جس میں اشیاء خوردونوش  مناسب نرخوں پر موجود ہیں  ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یوٹیلٹی اسٹورز سے اشیاء خوردونوش مناسب قیمتوں پر خرید کریں اس موقع پر ریجنل مینیجر یوٹیلٹی اسٹور فاروق احمد شیخ نے یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیر اعظم کی جانب سے شروع کئے گئے رمضان بچت پیکج کے متعلق آگاہی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں