ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر ٹو شیر علی جمالی

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعہ 8 مارچ 2024 17:18

نواب شاہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مارچ2024 ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شہیدبینظیرآباد علی شیر جمالی کی زیر صدارت ضلع میں رمضان المبارک کے دوران رمضان آرڈینیس پر عملدرآمد کرانے اور عوام کو حکومت کی جانب سے سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردنوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک اجلاس ڈی سی آفس کے دربارہال میں منعقد ہوا  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو علی شیر جمالی نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران  رمضان آرڈینیس پر سختی سے عمل  کرایاجائے گا  خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف  سخت قانونی کاروائی کی جائے گی  انہوں نے تاجر برداری پر زور دیا کہ وہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور سستے داموں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لئے  مقررہ قیمتوں پر عمل کریں  بصورت دیگر ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری  کرنے والے تاجروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

  ایڈیشنل ڈپٹی  کمشنر نے میونسپل و ٹاؤن افسران کو ہدایات دیں کہ ماہ رمضان کے دوران شہروں بلخصوص مساجد کے اطراف  صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں  نے حیسکو کے افسران کو ہدایت دیں کہ لوڈشیڈنگ کی اوقات کار اس طرح ترتیب دی جائے کے سحری اور افطار میں بجلی کی فراہمی جاری رہے ۔ انہوں نے سئی گیس کمپنی کے افسران کو  بھی ہدایت دیں کہ سحری و افطار کی تیاری کے لئے گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیں کہ رمضان المبارک کے دوران پرائیس کنٹرول کمیٹی کی شفارشات پر روزمرہ کے استعمال کی اشیاء خوردنوش کی نرخوں پر عمل کرایا جائے ، ذخیرہ اندوزوں،منافع خوروں  اور رمضان آرڈینیس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے  اس کے علاوہ شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی و نکاسی آب کے لئے اقدامات کئے جائیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران رمضان آرڈینیس پر عملدرآمد اور عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس و تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں شکایتی مرکز قائم کئے جائیں گے اور تمام متعلقہ محکمے اپنا فوکل پرسن مقرر کریں تاکہ کسی بھی شکایات کو فوری طور پر حل کیا جاسکے۔

اجلاس میں میونسپل کمشنر عبدالرزاق شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر اعجاز حسین لغاری، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کلثوم علی رضا شاہ، ڈی ایس پی پولیس آصف آرائیں، سینئیر وٹنری آفیسر ڈاکٹر طارق نورانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی مظہر شر، شہیب شاہ، پرائس انسپیکٹر راو شکیل احمد کے علاوہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران، تمام تحصیلوں کے  اسسٹنٹ کمشنرز،سبزی ، فروٹ، پولٹری سمیت دیگر تاجر اتحاد کے نمائندوں  کے علاوہ  پولیس،حیسکو، ٹاؤن ومیونسپل ودیگرمحکموں کے  افسران نے شرکت کی۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں