قومی انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت شہید بینظیرآباد کے افسران اور عملے میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس دربار ہال میں منعقد کی گئی

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی منگل 12 مارچ 2024 15:58

نواب شاہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ2024 ء) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر اور ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد زاہد حسین رند نے گذشتہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پورے سندھ میں محکمہ صحت شہید بینظیرآباد کی جانب سے مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شہید بینظیرآباد ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمر جمالی،ڈاکٹر ریاض شاہ، فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹر اللہ بخش راجپر، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی محمد عارف عباسی، ایریا کوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر جھانگیر کورائی، ڈاکٹر آفتاب احمد کے علاوہ 33 محکمہ صحت کے افسران اور عملے میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر اور ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد زاہد حسین رند نے کہا کہ گذشتہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پورے سندھ میں محکمہ صحت شہید بینظیرآباد کی جانب سے  بہترین کارکردگی کا مظاہرا کیا گیا ہے جو قابل ستائش اقدام ہے انہوں نے بہترین کارکردگی پر افسران اور عملے کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ پولیو کے خاتمے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے  تاکہ پولیو کا خاتمہ ممکن بناکر معصوم بچوں کو پولیو جیسے مرض سے بچایا جاسکے۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں