نواب شاہ میں شوگرملزروڈ کے قریب دھماکا ،2افراد زخمی ،ملزم حالت میں گرفتار

ہفتہ 29 ستمبر 2018 18:19

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2018ء) صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ میں شوگرملزروڈ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے، پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں شوگر ملزروڈ کے قریب دیسی ساختہ بم موٹرسائیکل سوار دو افراد کے بیگ میں ہی پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پرپہنچی اورایک زخمی ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان دیسی ساختہ بم بیگ میں رکھ کر لے جا رہے تھے کہ بم بیگ کے اندر ہی پھٹ گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے ملزم کو حراست میں لے کرمزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔دوسری جانب آئی جی سندھ سید کلیم امام نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شہید بینظیرآباد سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طور پرطلب کرلی۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں