ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیرآباد کی زیر صدارت اجلاس : 54 امیدواروں کی فوتی کوٹہ پر ملازمت کی منظوری

جمعہ 11 جون 2021 17:25

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی شہید بینظیرآباد ابراراحمد جعفر کی زیر صدارت فوتی کوٹہ پر بھرتی کے لئے ایک اجلاس دربار ہال میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالستار راٹھوڑ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی، ایم ایس پی سی اسپتال ڈاکٹر یار علی جمالی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری قربان علی راہو سمیت دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی اس موقع پر ضلع شہید بینظیرآباد کے مختلف محکموں میں دوران ملازمت فوت ہوجانے والے ملازمین کے بچوں کو فوتی کوٹہ کے تحت بھرتی کے سلسلے میں امیدواروں کے کاغذات اور تمام تر معاملات کا جائزہ لینے کے بعد انٹرویو لیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی نے متفقہ رائے کے بعد تعلیم،لوکل گورنمنٹ، صحت سمیت دیگر محکموں میں 54 امیدواروں کی فوتی کوٹہ پر ملازمت کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں