رحمت اللعالمین نعت کونسل پاکستان کیجانب سے سالانہ تقریب محفل تقسیم ایوارڈ و اسناد کی پروقار تقریب کا انعقاد

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 18 اپریل 2024 16:50

نوابشاہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل 2024ء ) رحمت اللعالمین نعت کونسل پاکستان نوابشاہ کی جانب سے گزشتہ روز سالانہ ایوارڈز واسناد تقسیم کرنے کی تقریب محمدی ملنگ مسجد نوابشاہ میں منعقد ہوئی جس میں تلاوت کلام پاک حافظ جمیل احمد اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عالمی شہرت یافتہ سفیر نعت انس برادران نظامت ارشاد احمد ،مغل سلمان اعوان جبکہ مختلف شعبہ ہائے جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات سابق ایم پی اے چوہدری طارق مسعودآرائیں،بشیر احمد اعوان،ڈاکٹر ریاض احمدآرائیں، قاضی عمرفاروق ،راٶشیرازعلی،مبشرآرائیں،عبدالقیوم قریشی،عبدالحفیظ قادری،ایم پی اے چوہدری جاویداقبال آآرائیں،جنیداعوان،سلامت علی سلطانی ایڈوکیٹ،محمداشرف آرائیں سلطانی،سینئر صحافی شہباز علی اسدی۔

(جاری ہے)

قاضی محمد رشیدبھٹی۔عبدالستار آرائیں۔سٹیزن کمیٹی کے صدر محمداسلم نوری سلطانی،تاجر رہنماء غلام مرتضی سموں ودیگر معززین شہر کو برائےحسن کارکرگی چوہدری غلام نبی ٹیلینٹ ایوارڈ و اسناد سے نوازہ گیا ،محفل نور و تقریب میں سعید احمد خان یوسفی،ڈاکٹر خوشی محمدخضری،عامرمیمن،غلام سرور چاچڑ،کامران قریشی،پروفیسرعبدالوہاب شارق صدیقی،الطاف شیروانی، محمداسحق راجپوت سلطانی،محمدناظم کےکے ودیگرمہمانان گرامی و عاشقان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔آخر میں کونسل کے بانی راٶ شوکت علی مصطفائی و پروگرام آرگنائزر راٶ ارسلان علی سلطانی نے تمام شرکاء محافل کا شکریہ ادا کیا۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں